بارشوں کا زور، راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھولنے کا فیصلہ

04:47 PM, 4 Sep, 2026

اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔

پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سپل ویز کچھ دیر بعد کھولے جائیں گے۔

سپل ویز کھولنے کے دوران ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر ضروری حفاظتی اقدامات بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں