اسلام آباد: حج 2027 کے لیے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ کا عمل تیز ہوگیا، بیشتر حج منظم کمپنیوں نے اپنے حج پیکیجز ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کردیئے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے لیے 16 بنیادی حج پیکیجز فائنل کیے گئے ہیں، جبکہ پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے عازمین کو بکنگ اور پیکیجز سے متعلق معلومات تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق حج منظم کمپنیوں کی جانب سے پیکیجز آن لائن اپ لوڈ کیے جانے سے عازمین حج کے لیے مختلف پیکیجز کا جائزہ لینے اور اپنی ضرورت کے مطابق انتخاب کرنا آسان ہوگیا ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج انتظامات کو ڈیجیٹل بنانے کا مقصد عازمین کو سہولت فراہم کرنا اور پرائیویٹ حج سکیم کے بکنگ کے عمل میں شفافیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔