اگست میں 4 ہزار 761 نئی کمپنیاں رجسٹر، مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 765 ہوگئی

04:21 PM, 4 Sep, 2026

اسلام آباد: ایس ای سی پی نے اگست 2026 میں 4 ہزار 761 نئی کمپنیاں رجسٹر کرلیں، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 765 ہوگئی۔

ایس ای سی پی کے مطابق اگست میں 99.9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن مکمل کی گئی، جبکہ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں میں 2 ہزار 762 پرائیویٹ اور ایک ہزار 846 سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران 3 غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں رجسٹریشن کرائی۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی رجسٹریشن کاروباری شعبے میں اعتماد اور سرمایہ کاری کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

مزیدخبریں