معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھنا ہے: وزیر خزانہ

11:38 AM, 4 Sep, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوبارہ معاشی عروج و زوال کے چکر میں نہیں جانے دیں گے، اب معاشی استحکام کو پائیدار ترقی میں تبدیل کرنا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مجموعی خسارہ 12.5 فیصد سے کم ہو کر 2.6 فیصد رہ گیا ہے۔ حکومت کا ہدف قلیل مدت میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 11 سے بڑھا کر 12 فیصد تک لے جانا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کے سرمائے کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے عوامی خدمات کے منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا تحفظ بھی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ذریعے پائیدار اور مضبوط اقتصادی ترقی کی بنیاد مزید مستحکم کرے گی۔

مزیدخبریں