اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے بوبی-11 کے نئے ترقیاتی کنویں سے تیل اور گیس کی دریافت میں کامیابی کا اعلان کردیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئے کنویں سے تقریباً ایک ہزار بیرل یومیہ تیل جبکہ ایک اعشاریہ صفر ایم ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس کی پیداوار متوقع ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موجودہ اثاثوں سے اضافی پیداوار حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق بوبی-11 سے ہونے والی نئی دریافت ملک میں تیل اور گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کی حکمتِ عملی میں اہم پیش رفت ہے، جس سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔