ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ ناممکن نہیں، مقصد کے قریب ہیں: نیتن یاہو

03:32 PM, 4 Sep, 2026

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا مرکزی ہدف ہے اور اس مقصد کے حصول کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایرانی قیادت اس وقت اپنی کمزور ترین حالت میں ہے اور موجودہ ایرانی حکومت کا خاتمہ ناممکن نہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ایران سے لاحق خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی صلاحیت پر مکمل یقین ہے۔ ایرانی قیادت اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران سے لاحق خطرے کے خاتمے کے لیے اسرائیل اپنے اہداف کے حصول تک اقدامات جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں