سندھ نئے صوبے کے حق میں نہیں، بلدیاتی انتخابات بھرپور تیاری سے لڑیں گے: گورنر پنجاب

03:23 PM, 4 Sep, 2026

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سندھ نئے صوبے کے حق میں نہیں، سندھی عوام صوبے کے معاملے پر جذباتی ہیں، جبکہ پنجاب میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد پہلے ہی جمع ہے۔

ایکسپو سنٹر لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان بننے سے اب تک ملک میں مختلف تجربات کیے جا رہے ہیں۔ جمہوریت میں دھرنے اور احتجاج کرنا جائز ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات تو ہوتی ہے لیکن انتخابات منعقد نہیں ہوتے۔ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات بھرپور تیاری کے ساتھ لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ دو سال بعد عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں یا نہیں۔ عوام ہی حکومت کی کارکردگی کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں