کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز کی طرح آج بھی مستحکم رہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے دیکھی گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 3 ہزار 544 امریکی ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔