کراچی:محکمہ موسمیات نے سندھ میں 7 سے 10 ستمبر کے دوران تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث کراچی اور دیگر نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا امکان ہے۔ ہوا کا کم دباؤ 6 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا جس سے بارشوں میں اضافہ ہوگا۔ سندھ کے متعدد اضلاع اور کراچی میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، جہاں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حکام نے عوام سے احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سندھ میں 7 سے 10 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری، کراچی میں سیلاب کا خطرہ
07:59 PM, 4 Sep, 2025