آئی فون 17 کی لانچنگ قریب، ایپل کا سالانہ "Awe Dropping" ایونٹ 9 ستمبر کو

نئے فیچرز، جدید ڈیزائن اور کئی نئی مصنوعات کی رونمائی متوقع

07:47 PM, 4 Sep, 2025

کیلیفورنیا: ایپل کا سالانہ ٹیکنالوجی ایونٹ اس سال 9 ستمبر کو منعقد ہو رہا ہے، جس میں نئی نسل کے آئی فون 17 سمیت کم از کم 8 نئی مصنوعات پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ اس بار ایونٹ کو "Awe Dropping" کا نام دیا گیا ہے، جو ایپل کی جانب سے نئی اور حیران کن جدت کا اشارہ ہے۔

ایونٹ میں سب سے زیادہ توجہ iPhone 17 Pro اور Pro Max پر مرکوز ہے، جن میں 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ اور اپ گریڈڈ الٹرا وائیڈ لینس جیسے جدید فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈیوائس کے ڈیزائن اور کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق، نئی مصنوعات کی قیمتیں 800 امریکی ڈالر سے شروع ہوں گی۔

ایپل کا یہ خصوصی ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق 9 ستمبر کی رات 10 بجے شروع ہوگا۔ شائقین اس ایونٹ کو ایپل کی آفیشل ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔

مزیدخبریں