ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے 6 ممالک میں لنک دفاتر قائم کرنے کا اعلان

05:40 PM, 4 Sep, 2025

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے برطانیہ، سپین، اٹلی، ترکی، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات میں اپنے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ممالک انسانی اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورکس کے حامل ہیں اور ایف آئی اے کا مقصد ان نیٹ ورکس کو توڑنا اور غیر قانونی نقل مکانی کو روکنا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت غیر ملکی تاجروں اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے، لہٰذا نئے دفاتر مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد کریں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف انسانی اسمگلنگ کا سد باب ہوگا بلکہ قانونی مسافروں کو بھی سہولت میسر آئے گی۔

مزیدخبریں