لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج شام لاہور پہنچیں گے جہاں سے ان کا چار روزہ دورہ شروع ہوگا۔ بلاول نے پنجاب کی قیادت کو لاہور طلب کر کے اہم سیاسی اجلاس طلب کیا ہے جس میں صوبائی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری سیلاب سے متاثرہ چنیوٹ، مظفرگڑھ اور ملتان کے اضلاع کا بھی دورہ کریں گے تاکہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے سکیں اور وہاں کے عوام سے رابطہ کریں۔