چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان کا فیصل آباد کو صوبہ بنانے اور نظام کی اصلاح پر خطاب

03:26 PM, 4 Sep, 2025

فیصل آباد: چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے فیصل آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید صوبے بنانے کی اشد ضرورت ہے اور فیصل آباد کو ایک الگ صوبہ بنانے کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کی جا سکیں اور تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی حقیقی ترقی نظام کی تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں، اور تبدیلی کا آغاز خود سے کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ اگر پاکستانی قوم دنیا میں ایک مثبت اور قابلِ فخر مقام حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے پہلے اپنے کردار اور معاشرتی رویوں کو بہتر بنانا ہوگا۔

خطاب میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کو دنیا کے لیے بہترین رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو نبی ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے اخلاق اور تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانا ہر مسلمان کا فرض ہے۔

مزیدخبریں