علیمہ خان کے بیٹۓ شیر شاہ کو جناح ہاؤس کیس میں ضمانت مل گئی

01:48 PM, 4 Sep, 2025

لاہور : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ شیر شاہ کو پولیس نے 9 مئی 2023 کو لاہور کے جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیر شاہ کی رہائی کا حکم دیا۔ مچلکے جمع ہونے پر انہیں جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاجات ہوئے تھے، جن میں لاہور کے جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) پر حملہ بھی شامل تھا۔ اس واقعے کے بعد دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکن شامل ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ روز عدالت نے عمران خان کے دوسرے بھانجے، شاہ ریز خان (علیمہ خان کے بیٹے) کو بھی اسی کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں