گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادی داریل میں شدید بارش کے باعث سیلاب، 20 گھروں کو نقصان

12:48 PM, 4 Sep, 2025

 گلگت  : گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادی داریل میں شدید بارش کے باعث سیلاب آیا ہے جس نے 20 گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان میں سے 5 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے فصلیں اور درخت بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر وسیم عباس کے مطابق سیلاب نے گماری علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ واٹر چینل کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے اور مویشی خانے اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کئی لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں۔

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور وہاں موجود ہوٹلوں میں رہنے سے گریز کریں۔ گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں بھی موسلادھار بارش جاری ہے اور انتظامیہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں