اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں والدین کے لیے کنٹرول کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

04:34 PM, 4 Sep, 2025

واشنگٹن : اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں والدین کے لیے ایک خاص پیرنٹل کنٹرولز فیچر متعارف کروایا ہے، جو بچوں کی آن لائن حفاظت کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹس کو اپنے ساتھ جوڑ سکیں گے، اور یہ کنٹرول کر سکیں گے کہ چیٹ بوٹ کس طرح جواب دیتا ہے، ساتھ ہی وہ میموری اور چیٹ ہسٹری کو بھی محدود کر سکیں گے۔

یہ نیا فیچر خاص طور پر نوجوانوں کی ذہنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، تاکہ والدین بروقت معلومات حاصل کر سکیں جب ان کے بچوں کو کوئی ذہنی یا جذباتی دقت ہو۔

اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ یہ تبدیلیاں اگلے مہینے لاگو ہو جائیں گی اور کمپنی ماہرین کی مدد سے اسے مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں