غزہ : غزہ میں اسرائیل کی بمباری نے تباہی مچا دی ہے۔ پناہ گزین کیمپوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے جہاں بچے اور خواتین بڑی تعداد میں موجود ہیں، جس سے خوفناک جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ اب تک غزہ میں شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے قافلے پر حملہ کیا، کئی گاڑیاں اور ٹینک تباہ کر دیے اور کئی فوجی زخمی ہو گئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 21 ہزار سے زائد فلسطینی بچے معذور ہو چکے ہیں اور 40 ہزار سے زیادہ بچے زخمی ہیں۔یہ سب کچھ غزہ میں بچوں، عورتوں اور عام لوگوں پر ظلم و تشدد کی ایک المناک داستان ہے۔