حماس کی غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ماننے کی بات ، اسرائیل کی ہٹ دھرمی جاری

01:57 PM, 4 Sep, 2025

غزہ : غزہ سے آنے والی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہ حماس نے غزہ میں جاری جنگ ختم کرنے کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ کرنے کو تیار ہو گیا ہے۔ حماس چاہتی ہے کہ اس معاہدے میں اسرائیل اپنے یرغمالیوں کو چھوڑے اور بدلے میں فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا جائے۔

لیکن اسرائیل نے فوراً اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ تبھی رکے گی جب تمام یرغمالی بغیر شرط کے آزاد ہو جائیں اور حماس مکمل طور پر غیر مسلح ہو جائے۔

حماس نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی چاہتی ہے مگر غیر مسلح ہونے پر رضا مند نہیں، اور اس شرط کو تب مانے گی جب فلسطین ایک آزاد ملک بن جائے گا۔

حماس نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مدد مانگی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے بہت سنگین ہیں اور نسل کشی کے برابر ہیں۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حماس سے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو فوراً چھوڑے ورنہ صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

غزہ میں تقریباً 48 یرغمالی ہیں جن میں سے زیادہ تر کے بچنے کی امید کم ہے۔

مزیدخبریں