ابوجا: نائیجیریا کے شمالی وسطی علاقے میں دریائے مالالے پر کشتی ڈوبنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 60 لوگ جان بحق ہو گئے ہیں۔ کشتی میں کل 90 افراد سوار تھے، جن میں سے کئی ابھی تک لاپتہ ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور اب تک 17 خواتین اور 4 بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ حادثہ کشتی کے زیادہ بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔
یہ واقعہ نائیجیریا میں اس قسم کے حادثات کا تازہ ترین ہے، جہاں پرانے اور ناقص کشتیوں پر ضرورت سے زیادہ لوگ سوار ہوتے ہیں۔ چند دن پہلے بھی نائیجیریا کے ایک دوسرے علاقے میں کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
اس قسم کے حادثات نائیجیریا میں عام ہیں اور ہر بار بہت سے لوگ اپنی جانیں گنواتے ہیں۔