میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام میپ فیچر متعارف کروا دیا

10:14 PM, 4 Oct, 2025

اسلام آباد: میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام میپ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو مواد تلاش کرنے اور اپنے پرائیویسی اختیارات کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ فیچر صارفین کے ڈی ایم انباکس کے بالکل اوپر دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے پاکستانی صارفین اپنی جغرافیائی لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں اور کہانیاں، ریلز، پوسٹس اور نوٹسز کو لوکیشن ٹیگز کے ذریعے دریافت کر سکتے ہیں۔ اس سے یہ جاننا آسان ہوتا ہے کہ آپ کے دوست یا پسندیدہ مواد تخلیق کرنے والے کس طرح کے مقامات جیسے کنسرٹس، کیفے یا دیگر لوکل جگہوں سے اپنی پوسٹس شیئر کر رہے ہیں۔

صارفین اپنی لوکیشن شیئرنگ کے حوالے سے مکمل آزادی رکھتے ہیں کہ وہ اپنی آخری سرگرمی کہاں شیئر کریں، چاہے وہ مخصوص دوست ہوں، قریبی حلقہ ہو یا کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے، انسٹاگرام کے نوجوان صارفین کے والدین کو بھی اپنے بچوں کی شیئرنگ سیٹنگز کا جائزہ لینے اور ان پر نگرانی رکھنے کا اختیار دیا گیا ہے تاکہ ایک محفوظ آن لائن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

علاوہ ازیں، میٹا نے انسٹاگرام میپ کی فعالیت میں بہتری کی ہے جس میں پروفائل تصاویر کو میپ سے ہٹانا، لوکیشن شیئرنگ بند ہونے کی صورت میں واضح نشانیاں دینا اور ٹیگ کیے گئے مواد کی پیشگی جھلک دکھانے جیسے فیچرز شامل ہیں۔

مزیدخبریں