لاہور: ملک میں موسم سردی کی جانب بدل رہا ہے اور آئندہ چند روز میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ 5 اکتوبر سے راولپنڈی سے لاہور تک شدید بارشیں متوقع ہیں، جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ہیڈ مرالہ پر ایک لاکھ کیوسک پانی آنے کا امکان ہے۔ سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں سروے جاری ہے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے متاثرین کے لیے بینک بوتھ قائم کر دیے ہیں اور 50 ہزار روپے فوری نکالنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔