حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبول کرلیا، یرغمالیوں کی واپسی پر رضامندی

11:37 AM, 4 Oct, 2025


غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو قبول کرلیا ہے اور تمام یرغمالیوں کو زندہ یا مردہ واپس کرنے کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ تنظیم نے ثالثوں کو اپنے جوابات دے دیے ہیں اور مذاکرات میں حصہ لینے کی بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ پر بمباری فوری طور پر روک دے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ یرغمالی جلد اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ جائیں گے۔

حماس نے غزہ کی انتظامیہ فلسطینی ٹیکنوکریٹس کو منتقل کرنے اور ہتھیاروں کی مستقبل کی قیادت کو حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا تک وہ غیرمسلح نہیں ہوگی۔

امریکی صدر نے قطر، مصر، سعودی عرب اور دیگر ممالک کا تعاون سراہا اور امن کی کوششوں میں ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں