واشنگٹن میں طاقتور اور متنازع سیاسی شخصیت ڈک چینی 84 سال کی عمر میں چل بسے

05:59 PM, 4 Nov, 2025

واشنگٹن:سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ صدر جارج ڈبلیو بش کے دو ادوار (2001-2009) کے دوران نائب صدر رہے اور دہائیوں تک واشنگٹن میں طاقتور اور متنازعہ سیاسی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

اپنے آخری برسوں میں چینی نے ریپبلکن پارٹی سے فاصلے اختیار کیے اور 2024 کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ کمالا ہیرس کے حق میں ووٹ دیا۔ وہ دل کے امراض میں مبتلا تھے اور 2012 میں دل کی ٹرانسپلانٹ سرجری بھی کرائی تھی۔

چینی کا نام عراق جنگ کے آغاز کے ساتھ ہمیشہ جوڑا جاتا ہے، اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری برسوں تک اس فیصلے کی حمایت کی۔

مزیدخبریں