پنجاب میں سموگ کم کرنے اور پائیدار ترقی پر زور:مریم اورنگزیب کی ہدایات

05:14 PM, 4 Nov, 2025

لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی بہتری اور صاف ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے ایک خصوصی سیل بنایا گیا ہے، اور فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے اور فضائی آلودگی پر قابو پانے میں ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عوام کی فلاح کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں