ایک دن میں ہیوی ٹریفک سے دوسرا حادثہ،کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

03:36 PM, 4 Nov, 2025

کراچی: شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ لانڈھی کے علاقے ہسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ کاشان جبکہ زخمی کی 19 سالہ جواد کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد ڈمپر موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ یہ واقعہ ایک ہی دن میں شہر میں ہیوی ٹریفک سے پیش آنے والا دوسرا حادثہ ہے۔

قبل ازیں نشتر روڈ کے علاقے رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے شاہ زیب نامی نوجوان جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوئی تھیں۔ اس حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔

مزیدخبریں