فیصل آباد: 17 سال بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں واپس آ گئی ہیں، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا ہے۔
اس میچ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کپتانی کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا فارم میں آنا پاکستان کے لیے بہت ضروری تھا، اور ان کی واپسی ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، اور سیریز کی ٹرافی بھی رونمائی کے لیے پیش کی گئی۔ شائقین کرکٹ اس میچ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، خاص طور پر فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی پر جو کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک خوش آئند لمحہ ہے۔