اسلام آباد: سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کا دھماکہ، 4 افراد زخمی

11:27 AM, 4 Nov, 2025

اسلام آباد : اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز پورے سپریم کورٹ کی عمارت میں سنائی دی، جس سے عدالتوں میں موجود وکلا اور دیگر افراد خوف کے مارے اپنے کمرے چھوڑ کر باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق، یہ دھماکہ اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا۔ دھماکے سے کینٹین میں موجود فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور وہ اس واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دھماکے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔

مزیدخبریں