ٹرمپ کی نیویارک سٹی میئر کے انتخاب میں کومو کی حمایت، ممدانی کو دھمکی

01:37 PM, 4 Nov, 2025

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے میئر کے انتخاب میں سابق گورنر اینڈریو کومو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی جیتے تو وہ شہر کو وفاقی فنڈز روک دیں گے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ "چاہے آپ کو کومو پسند ہوں یا نہیں، آپ کے پاس کوئی اور آپشن نہیں۔ آپ کو انہیں ووٹ دینا ہوگا، کیونکہ ممدانی ایسا کچھ نہیں کر سکتے جو نیویارک کے لیے فائدے مند ہو۔"انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر لوگ ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا کو ووٹ دیں گے تو دراصل وہ ممدانی کی مدد کریں گے۔

ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد ممدانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ٹرمپ اور کومو دونوں ایک جیسے ہیں، ان کی سوچ، ان کے رویے، اور ان کا احساسِ برتری ایک ہی ہے۔" ممدانی نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا کومو کی حمایت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔نیویارک سٹی کو 2026 میں تقریباً 7.4 بلین ڈالر وفاقی فنڈز ملنے کی توقع ہے، جو شہر کے کل اخراجات کا 6.4 فیصد بنتے ہیں۔

اینڈریو کومو، جو ماضی میں نیویارک کے گورنر تھے، اب آزاد امیدوار کے طور پر میئر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں، جبکہ زہران ممدانی نے اپنے ترقی پسند نظریات سے نوجوانوں اور متحرک ووٹروں کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔ ان کے سوشلسٹ ایجنڈا نے بعض حلقوں میں تشویش پیدا کی ہے، خاص طور پر مالیاتی اداروں اور معتدل ڈیموکریٹس میں۔

مزیدخبریں