غزہ میں اسرائیلی حملے: مزید 2 فلسطینی شہید

02:00 PM, 4 Nov, 2025

غزہ :  اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری اور توپ خانے سے گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں مزید فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ خان یونس اور جنوبی غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری اور دیر البلاح کے مشرقی علاقے پر توپ خانے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران شہادتوں کی تعداد 236 ہو چکی ہے۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

حماس نے اس دوران مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں، جبکہ اسرائیل نے 45 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں خان یونس منتقل کر دی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، غزہ سے اب تک 270 لاشیں واپس آئی ہیں، جن میں سے 75 کی شناخت کی جا سکی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم، بن یامن نیتن یاہو نے اپنے کابینہ اجلاس میں کہا کہ غزہ میں جاری آپریشنز کے بارے میں اسرائیل امریکا کو آگاہ کرتا ہے، لیکن اس سے قبل کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں حماس کے مراکز کو مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے، خاص طور پر رفح اور خان یونس میں موجود حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی فوج پر حملے کی کوشش کی گئی تو ہم حملہ آوروں اور ان کی تنظیم کو دونوں کو نشانہ بنائیں گے۔ اسرائیل اپنی فوج کے تحفظ کے لیے کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا اور حماس کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں