سکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائیاں، دہشت گردوں کو دَہائی کی بدترین شکست کا سامنا

10:32 AM, 4 Nov, 2025

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردوں کو گزشتہ دہائی کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (PICSS) کی رپورٹ کے مطابق، اکتوبر 2025 میں دہشت گرد حملوں اور جانی نقصان میں نمایاں کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اکتوبر میں 355 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جب کہ 72 سکیورٹی اہلکار اور 31 شہری شہید ہوئے۔ اس دوران دہشت گرد حملوں میں ہونے والے جانی نقصان میں 19 فیصد کمی دیکھی گئی، اور اگست کے مقابلے میں ستمبر میں دہشت گرد حملوں کی تعداد میں 52 فیصد تک کمی آئی۔

سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور پیشہ ورانہ مہارت نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کر دیا ہے، جس کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی یہ کامیاب کارروائیاں پاکستان میں امن و استحکام کے فروغ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

مزیدخبریں