اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ترسیل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کے اسٹاک کو ملکی ضروریات کے مطابق تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔
اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے وزارت پیٹرولیم اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ایندھن کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عوام کو توانائی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (NCMC) روزانہ کی بنیاد پر سپلائی چین کی نگرانی کر رہی ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے یقین دہانی کرائی کہ مئی 2026 کے تیسرے ہفتے تک ایندھن کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ سپلائی چین کو کسی بھی تعطل سے بچانے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم فعال ہے۔
اس اہم اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت طارق باجوہ، سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین اوگرا نے شرکت کی۔ اسحاق ڈار نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل کا عمل شفاف اور مستحکم رہے۔
اسحاق ڈار کا پیٹرولیم ذخائر پر اطمینان کا اظہار، مئی کے تیسرے ہفتے تک بلا تعطل فراہمی کا حکم
08:07 PM, 4 May, 2026