’معرکہء حق‘ کے معماروں کو فنکاروں کا سلام: شوبز انڈسٹری کا پاک فوج کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

01:38 PM, 4 May, 2026

لاہور/کراچی : پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے درخشندہ ستاروں نے ’معرکہء حق‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکار برادری وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔
مختلف تقریبات اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے فنکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  سکرین ہو یا سٹیج، ہماری ہر پرفارمنس سچائی کے لیے وقف ہے۔ ہم حق کے اس معرکے میں اپنی افواج کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔"فنکار وہ کڑی ہیں جو عوامی جذبوں کو جوڑتے ہیں اور مایوسی کے اندھیروں میں امید کی شمع روشن کرتے ہیں۔
شوبز شخصیات نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ فنکار اور سپاہی کا رشتہ وطن کی مٹی سے جڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا     "زمانہ امن ہو یا جنگ کے بادل، پاک فوج کی حمایت ہماری شناخت کا حصہ ہے۔ ہم کل بھی اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی فخر کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
فنکاروں کی جانب سے اس والہانہ اظہارِ محبت کو مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ شوبز ستاروں کا ماننا ہے کہ ’معرکہء حق‘ نے نہ صرف دشمن کو اس کی اوقات بتائی بلکہ پوری قوم کے حوصلوں کو وہ ہمالیائی بلندی دی جس کی بدولت آج ہر پاکستانی خود کو محفوظ تصور کرتا ہے۔

مزیدخبریں