پاکستان کی سلامتی کونسل میں بھارت کی جارحیت پر بریفنگ دینے کی تیاری

06:44 PM, 4 May, 2025

اسلام آباد :پاکستان نے جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے حالیہ اقدامات کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ عالمی برادری کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو ہدایت کی ہے کہ وہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ اجلاس میں پاکستان بھارت کی جانب سے کیے گئے جارحانہ اور یک طرفہ اقدامات پر روشنی ڈالے گا۔

حکام کے مطابق، پاکستان سلامتی کونسل میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے بھارت کے غیر قانونی اور خلافِ ضابطہ فیصلوں کو نمایاں کرے گا۔ پاکستان عالمی سطح پر واضح کرے گا کہ ان اقدامات سے علاقائی امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

یہ سفارتی کوشش پاکستان کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ عالمی اداروں اور طاقتوں کے سامنے حقائق پر مبنی مؤقف پیش کر کے خطے میں دیرپا امن کے لیے آواز بلند کر رہا ہے۔

مزیدخبریں