لاہو ر : آج 4 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، تاکہ ان بہادر افراد کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے جو خطرناک حالات میں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیتے ہیں۔
یہ دن پہلی بار 1999 میں آسٹریلیا میں آگ بجھاتے ہوئے جان دینے والے پانچ فائر فائٹرز کی یاد میں منایا گیا تھا، اور تب سے ہر سال یہ دن دنیا بھر میں ان ہیروز کی خدمات کے اعتراف اور مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔پاکستان میں بھی آج مختلف تقریبات، سیمینارز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاہم بدقسمتی سے ہمارے فائر فائٹرز آج بھی بنیادی سہولیات، جدید تربیت اور مناسب عزت سے محروم ہیں۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ فائر فائٹرز صرف آگ بجھانے والے نہیں بلکہ وہ اصل محافظ ہیں جو ہر خطرے میں سب سے پہلے آگے بڑھتے ہیں۔ ان کی خدمات کا اعتراف اور ان کے حالات بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔