مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، کئی کشمیری گرفتار

01:33 PM, 4 May, 2025

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے کریک ڈاؤن کے دوران 12 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور کئی کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی فوج نے ان چھاپوں کے دوران کشمیریوں کے موبائل فون، اہم دستاویزات اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

کے ایم ایس کے مطابق، بھارتی فورسز نے پُرامن کشمیریوں کے خلاف ظلم و زیادتی کی اور انہیں خوف و دہشت میں مبتلا کیا۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس نے اس کارروائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لے اور کشمیر کے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

مزیدخبریں