پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر ڈاکومنٹری جاری ، بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب

12:43 PM, 4 May, 2025

اسلام آباد: پاکستان نے پہلگام حملے سے متعلق بھارت کے جھوٹے دعوؤں کو رد کرتے ہوئے ایک تفصیلی ڈاکومنٹری جاری کر دی ہے، جس میں واقعے کے اصل حقائق، بھارت کی غلط بیانی اور پس پردہ مقاصد کو واضح کیا گیا ہے۔

اس ڈاکومنٹری میں بتایا گیا ہے کہ پہلگام واقعہ محض ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، جس کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ اس کے جواب میں پاکستان نے نہ صرف ثبوتوں کے ساتھ بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا بلکہ یہ بھی دکھایا کہ کس طرح بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔

ڈاکومنٹری میں بھارتی سوسائٹی کے اندر سے، عوام اور سیاستدانوں کی جانب سے، اس واقعے پر اٹھنے والے شکوک و شبہات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلگام حملے میں موجود خامیوں اور تضادات کو واضح شواہد کے ساتھ سامنے لایا گیا ہے۔ پاکستان نے اس حملے پر اپنی سفارتی اور معلوماتی حکمت عملی کے ذریعے بھارت کو مؤثر جواب دیا، جس سے بھارت کی مہم جوئی کی کوششیں پہلے ہی ناکام بنا دی گئیں۔

مزیدخبریں