کراچی: پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار نے حسبِ روایت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کیا اور اس کے ساتھ ہی پاکستانی فنکاروں اور کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے۔
انسٹاگرام پر جن پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں بند کیے گئے ہیں، ان میں معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی شامل ہیں۔ اُشنا شاہ نے اس اقدام پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا: "میری دنیا ہی اجڑ گئی، مودی جی یہ کیا کر دیا" — ساتھ میں رونے اور ٹوٹے دل والے ایموجیز بھی لگائے۔
اُشنا کے اس ہلکے پھلکے مگر مؤثر طنز کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا۔ ایک صارف نے لکھا، "کاش مودی کو یہ طنز سمجھ آ جائے"، جبکہ دوسرے نے کہا، "اگر ان میں سمجھ ہوتی تو ایسی حرکت نہ کرتے۔"
یاد رہے کہ اُشنا شاہ کے علاوہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، علی ظفر اور کچھ معروف پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بلاک کیے جا چکے ہیں۔