ملک کے مختکف حصو ں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

11:53 AM, 4 May, 2025

اسلام آباد: محکمہ موسمیات  نے آج پنجاب، خیبر پختونخوا اور ملک کے کئی دیگر حصوں میں بادل برسنے کا امکان ہے ، جبکہ کچھ علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کہ  خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جب کہ جنوبی خیبر پختونخوا اور وسطی و شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور موسلادھار بارش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان کے بارکھان میں 12 ملی میٹر، لسبیلہ میں 11 ملی میٹر، ملتان ایئرپورٹ پر 8 اور کاکول میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جب کہ جیکب آباد، سبی، دادو اور موہنجوداڑو میں بھی درجہ حرارت 44 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں