وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے

11:30 AM, 4 May, 2025

اسلام آباد: ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی سے متعلق اہم بریفنگ دی جائے گی۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف شریک ہوں گے۔

اس موقع پر سیاسی رہنماؤں کو پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ میں پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے ممکنہ اثرات پر بھی بات ہوگی۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس بریفنگ کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، اگر دعوت ملی تو شرکت کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ عمر ایوب، شبلی فراز اور عامر ڈوگر نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں