پاکستان نے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا، آزاد کشمیر میں مبینہ دہشت گرد کیمپوں کا پروپیگنڈا بے نقاب

10:30 AM, 4 May, 2025

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کے الزامات پر پاکستان نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے عالمی اور ملکی میڈیا کو خود ان علاقوں کا دورہ کرایا، جہاں  پر بھارت جھوٹے دعوے کر رہا تھا۔

پاکستان کی طرف سے میڈیا کو آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں جیسے کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ، مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ کا دورہ کرایا گیا۔ ان دوروں میں کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی یا دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، جس سے بھارت کا جھوٹا بیانیہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ بھارت ان جھوٹے الزامات کی آڑ میں ان علاقوں میں کسی جارحیت کی کوشش کر سکتا ہے۔ اس لیے پاکستان نے یہ قدم بروقت اٹھا کر نہ صرف سچائی دنیا کے سامنے رکھی بلکہ بھارتی عزائم کو بھی بے نقاب کر دیا۔ میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ آئندہ دنوں میں بھی کرایا جائے گا تاکہ مکمل شفافیت برقرار رہے۔

مزیدخبریں