ہندوستان کا جنگی جنون اور سیاسی رواداری

09:13 AM, 4 May, 2025

ہندوستان کی طرف سے جنگی جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے لیکن ایک بات پاکستانی قوم کی سمجھ سے باہر ہے کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران نوکری سے کیوں نکالے جا رہے ہیں، پاکستان میں بھارتی جنگی جنون اتارنے کے لیے ہمارے جنگی جہاز تیار کھڑے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے ہندوستان کے جنگی طیاروں نے اگر پاکستان کی سرزمین کو چھونے یا ایل او سی کراس کر کے کسی قسم کی کوئی بھی حرکت کرنے کی کوشش کی تو ہم ان شاء اللہ ان کی حرکت کو اللہ کی برکت سے آنے سے قبل ہی ختم کر دیں گے 30 اپریل کو ہندوستان کے چند طیاروں نے پاکستانی باؤنڈری کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کے لیے پلان بنایا تھا جس کا اعلان وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے رات دو بجے اپنی ایک پریس کانفرنس بھی کر دیا تھا پھر کیا ہوا ان جنگی جنونیوں کی ہوا نکل گئی اور وہ پاکستان میں داخل ہونے کے بجائے اپنے ہی ملک میں اپنا پٹرول جلا کر واپس چلے گئے جوں جوں انڈیا کے تمام نیوز روم جو کہ وار روم بن چکے ہیں اطلاع دیتے ہیں کہ ہندوستان نے پاکستان کا پانی بند کر دیا ہے اور پاکستان نے کوئی جوابی کارروائی کی تو اس کی خیر نہیں میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا پاکستان نے آپ کا پانی بند کیا ہے کہ یہ جذبات آپ کے ہیں اگر آپ نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو آپ کو دندان شکن جواب اور آپ کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے پاکستان کے میزائل ان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے یہ جنگ ایسے نہیں ہوگی جیسے کہا جاتا ہے کہ جنگ کھیڈ نہیں ہوندی زنانیاں دی اب یہ جنگ ہندوستان میں ان کی سرزمین پر لڑی جائے گی۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف وزیر دفاع خواجہ محمد آصف وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور رانا ثناء اللہ بار بار پاکستان کے دفاع کی بات کرتے ہیں اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ بیرون ملک حمایت حاصل کرنے کے لیے پانامہ مالدیپ اور ان جیسے وزرائے خارجہ سے بات کر کے ان کی مدد حاصل کرنے کی یقین دہانی پر خوشی کے ترانے گاتے ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے حکمران روس برطانیہ ایران افغانستان اور ہندوستان اور پاکستان کے ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لیتے اور ان کی مدد حاصل کرتے، پاکستان تحریک انصاف کو ہندوستان کا جنگی جنون ختم کرنے کے لیے اس کو ماننے کی کوشش تو دور کی بات ہے اس موقع پر بھی عمران خان اور تحریک انصاف کو مختلف ایجنسیوں کا ایجنٹ قرار دے کر ویرانے میں آگ لگانے کی کوشش کرتے ہیں ہونا یہ چاہیے تھا کہ بھارتی جنگی جنون کو لگام دینے کے لیے عمران خان کو جیل سے نکال کر آل پارٹیز کانفرنس کراتے ،  پاکستان کے تمام ٹی وی چینل اخبارات اور میڈیا ذرائع بتاتے ہیں کہ حکمرانوں کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے لیے کوئی نرم گوشہ بھارتی جنگی جنون کے باوجود بھی پیدا نہیں ہوا اسی لیے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے حکمران ملی بھگت کر کے پاکستان کے عوام کو افواج پاکستان کے ساتھ شیر و شکر کرنے کے لیے اور ہندوستانی عوام کو وزیراعظم مودی کے تابع کرنے کے لیے اور ان کے الیکشن کمپین کو بہتر بنانے کے لیے جنگ کا بھوت سوار کر کے پاکستان کے عوام اور بھارت کے عوام کو جل دیا جا رہا ہے لیکن پاکستان کی عوام یہ سمجھ چکے ہیں کہ تحریک انصاف جو کہ عمران خان کے علم کے نیچے سے دائیں بائیں نہیں ہوئی اس لیے حکمرانوں نے وزیراعظم مودی کا کندھا استعمال کیا ہے دیکھنے میں ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی تجارت بند ہے، فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جتنے ہندوستان میں پاکستانی تھے ان کو واپس بلا لیا گیا ہے اور پاکستان سے ہندوستانیوں کو نکال دیا گیا۔

مزیدخبریں