چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، شہداء کی قربانیوں کو قومی سلامتی کی بنیاد قرار دے دیا

08:20 PM, 4 Mar, 2026

راولپنڈی :چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر ملک کی دفاعی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دورے کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو زبردست ٹریبیوٹ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شہداء کا لہو اور ان کی عظیم قربانیاں ہی پاکستان کی بقا اور قومی سلامتی کی اصل بنیاد ہیں۔ ان قربانیوں کی بدولت ہی ملک میں امن و امان قائم ہے۔
 فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز نے آرمی چیف کو دہشت گردی کے خلاف جاری حالیہ کارروائیوں، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور سرحدی باڑ کی سکیورٹی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔    جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت: جنرل سید عاصم منیر  نے سرحدوں پر متعین افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے، غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی۔

مزیدخبریں