پی سی بی نے فائنل اسکواڈز جاری کر دیے، کون کون سی ٹیمیں میدان میں؟

08:06 PM, 4 Mar, 2026

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کپ 2026 کے لیے شیڈول اور ٹیموں کے اسکواڈز جاری کر دیے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 7 مارچ سے 18 مارچ تک پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں ملک کی 10 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

گروپ اے: لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس، بہاولپور
گروپ بی: دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد، کراچی بلوز
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گروپ مرحلے اور سیمی فائنلز میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے، جہاں پہلا میچ شام 4:15 بجے اور دوسرا میچ رات 9:15 بجے شروع ہوگا۔

پی سی بی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ شائقین کے لیے دلچسپ اور پرجوش مقابلوں کا موقع فراہم کرے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع ملے گا۔

مزیدخبریں