دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین: اونچائی صرف 0.98 انچ!

08:01 PM, 4 Mar, 2026

ممبئی: بھارتی نوجوان کرن پٹیل نے ایک حیرت انگیز آرکیڈ مشین تخلیق کی ہے، جس کی اونچائی صرف 0.98 انچ ہے۔ اس چھوٹے سے گیجٹ پر کلاسک گیم اسپییس انویڈرز چلایا جا سکتا ہے، اور اس میں چار بٹن بھی موجود ہیں۔ مشین کی لمبائی 0.6 انچ اور چوڑائی 0.59 انچ ہے۔

کرن پٹیل نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ بچپن سے ہی الیکٹرانکس میں دلچسپی نے انہیں مختلف مائیکرو الیکٹرانکس منصوبوں کی طرف مائل کیا۔ یہ ان کا پہلا گیمنگ آرکیڈ پروجیکٹ ہے، جس پر انہوں نے کئی ماہ کی محنت کے بعد کامیابی حاصل کی۔

کرن کے مطابق، یہ خیال انہیں پہلی بار کوویڈ-19 کے دوران آیا۔ ابتدائی پروٹو ٹائپ بنانے کے بعد کچھ عرصے کے لیے کام رک گیا، مگر 2025 کے موسم گرما میں انہوں نے پروجیکٹ دوبارہ شروع کیا اور اسے دنیا کی سب سے چھوٹی گیمنگ مشین کے طور پر مکمل کیا۔

مزیدخبریں