خلیجِ بنگال میں امریکی آبدوز کا ایرانی جہاز پر وار: 100 سے زائد لاپتہ

07:05 PM, 4 Mar, 2026

کولمبو/تہران :بحرِ ہند میں عالمی امن اس وقت داؤ پر لگ گیا جب غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں نے یہ سنسنی خیز اطلاع دی کہ ایک امریکی آبدوز نے بھارتی سمندر میں ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اسے ڈبو دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت جہاز پر 180 افراد سوار تھے، جن میں سے 100 سے زائد لاپتہ ہیں اور ان کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔
 یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایرانی بحریہ کا ’موڈج کلاس فریگیٹ‘ بھارت میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشقوں (میلان 2026) سے واپسی کے سفر پر تھا۔ سری لنکا کی بندرگاہ گالے کے ہسپتال لائے گئے 30 زخمیوں کے جسموں پر جلنے کے نشانات اور ہڈیاں ٹوٹنے کے زخم پائے گئے ہیں، جو کسی بڑے دھماکے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
 سری لنکن پارلیمان میں اپوزیشن نے امریکی اور اسرائیلی ملوث ہونے کا سوال اٹھایا ہے، تاہم حکومت نے ابھی تک اس پر کسی قسم کا باضابطہ ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے۔اس حملے نے خطے کی صورتحال کو انتہائی پیچیدہ بنا دیا ہے کیونکہ اسی مشق میں امریکی بحریہ کا آرلِی برک کلاس ڈسٹرائر اور روسی بحریہ کا مارشل شاپوشنیکوف بھی موجود تھے۔ تعاون کے نام پر ہونے والی مشقوں کے فوراً بعد اس طرح کا حملہ عالمی سفارت کاری کی ناکامی اور ایک بڑے فوجی تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں