ایران کے رہبرِ اعلیٰ کی آخری رسومات کا شیڈول اچانک تبدیل، تدفین التوا کا شکار

06:39 PM, 4 Mar, 2026

تہران :ایران سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری سطح پر ادا کی جانے والی آخری رسومات کو نامعلوم مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا، جس نے پہلے جنازے کے تمام انتظامات مکمل ہونے کی نوید دی تھی، اب اس فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔
     منتظمین کا کہنا ہے کہ تقریب کے مقام کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ ہونے کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ابتدائی منصوبے کے تحت آج تہران میں نمازِ جنازہ کے بعد تین روزہ سوگ کی تقریبات شروع ہونی تھیں، جن کے اختتام پر تدفین عمل میں لائی جانی تھی۔
    سخت سکیورٹی اور بے چینی: تہران میں سرکاری سطح پر خاموشی ہے اور نئی تاریخ کے حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا، جس سے عوامی اور سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں