کراچی: ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر بھاؤ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کم ہونے کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس قیمت 100 ڈالر کی کمی کے ساتھ 5172 ڈالر تک گر گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے باعث مختصر عرصے میں مجموعی طور پر نمایاں گراوٹ سامنے آئی ہے۔