وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی قیادت کو ان کیمرا بریفنگ

01:47 PM, 4 Mar, 2026

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے بعد خطے کی صورتحال پر وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے اراکین کو ان کیمرا بریفنگ دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس بریفنگ میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین نے شرکت کی، تاہم تحریک انصاف کا کوئی رکن اس میں موجود نہیں تھا۔

بریفنگ کے دوران پارلیمانی رہنماؤں کو دفتر خارجہ کے حکام ایران اسرائیل تنازع اور پاک افغان سرحد کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کریں گے، جبکہ سکیورٹی حکام بھی ایران اسرائیل جنگ اور سرحدی حالات پر بریفنگ دیں گے۔

اس بریفنگ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ تحریک انصاف نے اس لیے کیا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات تک کسی حکومتی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں