سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

10:44 AM, 4 Mar, 2026

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، اور وہ پاکستان کی بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اپنے نئے عہدے کا آغاز کریں گے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ کچھ عرصہ سے خالی تھا، اور اظہر محمود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ پاکستان ٹیم مئی میں بنگلادیش کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے جا رہی ہے، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہوگی۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی کو جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں