اسرائیل نے لبنان کے 16 قصبوں پر حملے کردیے، بالبیک میں 10 افراد شہید

01:22 PM, 4 Mar, 2026

تل ابیب : اسرائیل نے لبنان کے 16 مختلف قصبوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بالبیک شہر میں 10 افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے بالبیک میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، اور ملبے میں درجنوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے لبنان کے ہزمیہ علاقے میں واقع ایک ہوٹل پر بھی بمباری کی، اور یہ حملے بغیر کسی وارننگ کے کیے گئے تھے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں 50 سے زائد افراد کی شہادت اور 350 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حملے لبنان میں مزید تباہی کا باعث بنے ہیں، اور خطے میں انسانی بحران کو بڑھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں